ٹی 20 ورلڈ کپ: وہ معجزہ جو پاکستان کوسیمی فائنل میں پہنچا سکتا ہے

بھارت کی ہار کے بعد صورت حال یکسر تبدیل ہوگئی
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2022 09:27am

آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد اب معجزے ہی پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچا سکتے ہیں۔

پاکستان کو ہرحال میں اپنے دونوں میچز جیتنے پڑیں گے، قومی ٹیم ایک بھی میچ ہاری تو ایونٹ سے آؤٹ ہوجائے گی۔

پاکستان کو جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کو ہرانا ہوگا جبکہ بھارت کو زمبابوے اور بنگلہ دیش کو شکست دینی ہوگی۔

اس کے بعد نیدرلینڈز کو بھی جنوبی افریقا کو ہرانا ہوگا تو پھر گروپ 2 سے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔

اگر پاکستان اپنے دونوں میچز جیت جائے اور بھارت اپنے دونوں میچز ہار جائے اور جنوبی افریقا بھی نیدرلینڈز کے خلاف اپنا میچ جیتے تو پھر پاکستان اور جنوبی افریقا سیمی فائنل میں کوالیفائی کرجائیں گے۔

Read Comments