انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2022 04:55pm

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر نے روپے کو مزید بے قدر کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک 78 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر 221 روپے 43 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے چار پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 220 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments