Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 نومبر 2022 06:33pm

ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی رجحان جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک 52 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر 221 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 54 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227.75 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 221 روپے 43 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments