انسداد پولیو مہم اختتام پذیر، 2 کروڑسے ذائد بچوں کو قطرے پلائے گئے

83 اضلاع میں 25 ملین سے زیادہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے
شائع 04 نومبر 2022 11:34am

ملک میں 24 اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی ہے ملک بھر کے 83 اضلاع میں 2 کروڑ 50 لاکھ سے زائد 5 سال تک کے بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق 24 اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران 83 اضلاع میں 25 ملین سے زیادہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے۔

سندھ کے21 ، پنجاب کے 14، خیبرپختونخوا کے 28، بلوچستان کے 18 اضلاع اور اسلام آباد کے دو اضلاع شامل ہیں جن میں بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

وفاقی وزیرعبدالقادر پٹیل فرنٹ لائن ورکرز کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ قومی سطح کی پولیو مہم کا انعقاد 21 نومبر سے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو کے دوقطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے، پولیو وائرس کی ملک بھر کے 11 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں تصدیق ہوئی ہے۔

Read Comments