Aaj Logo

شائع 05 نومبر 2022 11:17am

سابق نگراں وزیراعظم بلخ شیرمزاری گزشتہ شب انتقال کرگئے

روجہان مزاری میں مزاری قبیلہ کے چیف میر بلخ شیر مزاری گذشتہ شب لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ کل 2 بجے میری گراونڈ روجہان میں ادا کی جائے گی۔

ضلع راجن پور کا اہم سیاسی خاندان اور مزاری قبیلہ کے چیف میر بلخ شیر مزاری گذشتہ شب لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

بلخ شیرمزاری نا صرف ضلع راجن پور بلکہ ڈی جی خان ڈویژن اور بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں اہم سیاسی کردار تھے۔

مرحوم منحرف ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور سابق صوبائی وزیرایکسائز پنجاب سردار زاہد محمود مزاری سابق چیئرمین وزیراعلی معائنہ ٹیم پنجاب سردار طارق مزاری کے والد اورسابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کے دادا تھے۔

میر بلخ شیر مزاری ملک کی پہلی لاجسٹک اسمبلی کے رکن بنے تھے، مرحوم 1993 ء میں سابق صدر پاکستان اسحاق خان کے دور میں 2 ماہ نگران وزیر اعظم رہے۔

اس کے علاوہ حالیہ انتخابات میں تحریک صوبہ بحالی پنجاب میں وہ چیئرمین تھے اور انتخابات کے دوران پاکستان تحریک انصاف سے الحاق کیا تھا۔

واضح رہے کہ میر بلخ شیر مزاری کے پوتے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہیں۔

Read Comments