Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

سابق نگراں وزیراعظم بلخ شیرمزاری گزشتہ شب انتقال کرگئے

بلخ مزاری سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے دادا تھے
شائع 05 نومبر 2022 11:17am
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی اپنے داد کت ہمراہ کھڑے ہیں تصویر: فیس بک آفیشل
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی اپنے داد کت ہمراہ کھڑے ہیں تصویر: فیس بک آفیشل

روجہان مزاری میں مزاری قبیلہ کے چیف میر بلخ شیر مزاری گذشتہ شب لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ کل 2 بجے میری گراونڈ روجہان میں ادا کی جائے گی۔

ضلع راجن پور کا اہم سیاسی خاندان اور مزاری قبیلہ کے چیف میر بلخ شیر مزاری گذشتہ شب لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

بلخ شیرمزاری نا صرف ضلع راجن پور بلکہ ڈی جی خان ڈویژن اور بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں اہم سیاسی کردار تھے۔

مرحوم منحرف ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور سابق صوبائی وزیرایکسائز پنجاب سردار زاہد محمود مزاری سابق چیئرمین وزیراعلی معائنہ ٹیم پنجاب سردار طارق مزاری کے والد اورسابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کے دادا تھے۔

میر بلخ شیر مزاری ملک کی پہلی لاجسٹک اسمبلی کے رکن بنے تھے، مرحوم 1993 ء میں سابق صدر پاکستان اسحاق خان کے دور میں 2 ماہ نگران وزیر اعظم رہے۔

اس کے علاوہ حالیہ انتخابات میں تحریک صوبہ بحالی پنجاب میں وہ چیئرمین تھے اور انتخابات کے دوران پاکستان تحریک انصاف سے الحاق کیا تھا۔

واضح رہے کہ میر بلخ شیر مزاری کے پوتے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہیں۔

punjab

dost muhammad mazari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div