عمران خان پرحملہ: وزیرآباد سے ایک اور شخص زیرحراست

زیرحراست شخص ملزم نوید کا قریبی عزیز ہے، ذرائع
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2022 01:50pm

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرہونے والی فائرنگ کے الزام میں وزیرآباد سے ایک اور شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق زیرِحراست ملزمان کی تعداد 4 ہوگئی ہے، ملزم نوید نے اپنی موٹرسائیکل دکان پرکھڑی کی تھی جبکہ زیرحراست شخص ملزم نوید کا قریبی عزیز ہے۔

ملزم نوید نے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ اس نے بائیک ماموں کی دکان پر کھڑی کی تھی۔

Read Comments