Aaj Logo

شائع 08 نومبر 2022 12:07pm

کراچی کے عوام کے لئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی

کراچی کے شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، شہر قائد کے عوام کے لئے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومت کی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی دے۔

بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی یونیفارم ٹیرف کی مدمیں کی جارہی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق کراچی کے صارفین سے ستمبر تا نومبر کے بلوں میں وصولی ہوگی، کے الیکٹرک کی سہماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے لیکن عوام 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادا کریں گے۔

حکومت 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے گی جبکہ کراچی کے عوام کو 291 ارب روپے سالانہ سبسڈی دے رہی ہے۔

Read Comments