Aaj Logo

شائع 08 نومبر 2022 05:48pm

ملک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہوگیا

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں انتہائی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں صرف ایک پیسے کمی کے بعد ڈالر 221 روپے 65 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 27 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227.75 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 221 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments