امریکی وسط مدتی الیکشن کے عالمی منڈی پراثرات، تیل سستا

خام تیل ڈھائی ڈالر سستا ہوگیا
شائع 10 نومبر 2022 09:47am

امریکی وسط مدتی الیکشن کے تیل کی عالمی منڈی پر اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل ڈھائی ڈالر سستا ہوگیا ہے جبکہ امریکی خام تیل 2.73 ڈالر سستا ہوکر فی بیرل قیمت 85.79 ڈالر ہوگئی۔

برطانوی تیل کی قیمت میں 2.84 ڈالر کمی کے بعد فی بیرل قیمت 92.65 ڈالر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا تھا۔

Read Comments