نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 5 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

کے الیکٹرک نے فی یونٹ میں کمی کی درخواست کی تھی۔
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2022 05:21pm

نیپرا نے کے الیکٹرک کے ستمبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پانچ روپے تیرہ پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے ستمبرکیلئے ایف سی اے میں کمی کی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، نیپرا نے بجلی سستی کردی

نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 25 اکتوبر 2022ء کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی اورکمی کی منظوری دی گئی۔

نیپرا کے مطابق قبل ازیں اگست کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، ستمبر کا ایف سی اے اگست کی بہ نسبت صارفین سے 24 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا، لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلوصارفین ، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Read Comments