ملک میں آج روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت کیا رہی؟

کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں صرف دو پیسے کی کمی ہوئی
شائع 11 نومبر 2022 05:52pm

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں 22 پیسے کمی کے بعد ڈالر 221 روپے 64 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں صرف دو پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227.75 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 221 روپے 42 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments