Aaj Logo

شائع 18 نومبر 2022 07:26pm

مہنگائی بے قابو، ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: قومی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے۔

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد اضافے کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 28.67 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، نمک کی قیمت میں 7.61 روپے، چائے 5.90 روپے جب کہ فی کلو مرغی 4.89 روپے مہنگی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 4.61 روپے، فی درجن انڈے 3.66 روپے اور ٹماٹر کی قیمت میں 2.41 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ شماریات اعداد و شمار کے مطابق 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جب کہ 15 کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 4 ماہ میں موبائل فونز کی درآمد میں 65 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، اس دوریے میں 22کروڑ60 لاکھ ڈالرز کے موبائل فون درآمد ہوئے جب کہ گزشتہ سال درآمدی موبائل فونز کا حجم 107 ارب روپے رہا۔

اس کے علاوہ 4 ماہ میں کاروں کی درآمد میں بھی 80 فیصد تک کمی آئی، رواں سال کے جولائی تا اکتوبر کے دوران 37 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی گاڑیاں امپورٹ ہوئیں اور گزشتہ برس کے جولائی تا اکتوبر کے دورانیے میں 106 ارب روپے مالیت کی گاڑیاں امپورٹ ہوئی تھیں۔

Read Comments