Aaj Logo

شائع 20 نومبر 2022 01:00pm

الٹی گنتی شروع ہوگئی، یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت سیاسی، معاشی، اقتصادی اور تعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے، الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ زمینی حقائق سے بے خبراور فضا میں معلق ہیں، نہ ہاتھ آسمان پر اور نہ پاؤں زمین پرلگ رہے ہیں، گوٹی پھنس گئی ہے، جی کا جانا ٹھہرگیا ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔

Read Comments