Aaj Logo

شائع 22 نومبر 2022 03:24pm

پاکستان چائلڈ لیبر پر مکمل پابندی لگائے، افغان حکام کا مطالبہ

لنڈی کوتل میں طورخم پاک افغان بارڈر منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں افغان حماک نے مطالبہ کیا کہ ہم نے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیا ہے، پاکستانی حکام بھی چائلڈ لیبر پر مکمل پابندی ممکن بنائیں۔

ایڈیشنل کلکٹر کسٹم محمد رضوان کی زیرِ صدارت اجلاس میں ایف سی، ایف آئی اے، پولیس سمیت افغان کسٹم وسیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔

ایڈیشنل کلکٹر کسٹم نے بتایا کہ اجلاس میں پاک افغان جائینٹ چیمبر آف کامرس کے قائدین بھی شریک ہوئے اور پاک افغان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر بحث کی گئی۔

پاکستانی تاجروں نے افغان حکام سے مطالبہ کیا پاکستان کو کوئلے کی برآمدات میں اضافہ کیا جائے اور کوئلے پر ٹیکس میں کمی کرکے قیمت بین الاقوامی مارکیٹ کے برابر لائی جائیں۔

افغان حکام نے کوئلہ برآمدگی میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستانی سیکورٹی حکام کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کے اقدامات کے باعث منشیات سمگلنگ میں کمی آئی ہے۔

افغان حکام پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کہ مزدورکاروں کےلئے آمدورفت میں نرمی پیدا کریں۔

اجلاس میں امن وامان برقرار رکھنے اور کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔

Read Comments