Aaj Logo

شائع 28 نومبر 2022 11:43pm

اداکارہ سائرہ یوسف کی ڈانس گروپ ’دی کوئیک اسٹائل‘سے ملاقات

پاکستان شوبز انڈسٹری خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف نے دورہ پاکستان پر آئے نارویجن ڈانس گروپ ’دی کوئیک اسٹائل‘سے ملاقات کی ہے۔

اداکارہ نے نارویجن ڈانس گروپ کے ساتھ ملاقات کے موقع پر لی گئی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس کی صارفین کی جانب سے پذیرائی کی جارہی ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں دل کے ایموجیز بناتے ہوئے نارویجن بینڈ کیلئے محبت کا اظہار کیا۔

مشہور نارویجن ڈانس گروپ’ کوئیک اسٹائل’ کوک اسٹوڈیو کے تعاون سے ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے۔

ناروے سے تعلق رکھنے والے ڈانس گروپ دا کوئیک اسٹائل کی ایک شادی میں پرفارمنس کی ویڈیوز کچھ ماہ قبل بہت وائرل ہوئی تھیں۔

کچھ دن قبل اس گروپ نے بلوچی گلوکار وہاب بگٹی کے گانے کنا یاری پر بھی پرفارم کیا تھا جبکہ دبئی میں ان سے ملاقات بھی کی تھی۔

انہوں نے پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے بتیاں بجھائی رکھ دی اور امریکن میوزیکل بینڈ بلیک آئیڈ پیس کے گانے بے بوٹ کے ریمکس پر بھی عمدہ ڈانس کیا تھا۔

Read Comments