نیپرا نے بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کردی

کم قیمتوں کا اطلاق کن صارفین پر ہوگا؟
شائع 29 نومبر 2022 01:44pm

نیپرا میں اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سماعت ہوئی، جس میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔

Read Comments