پاکستان کو ایشائی سرمایہ کاری بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول

فنڈز اسٹیٹ بینک کو جمع کروا دیے گئے، وزارت خزانہ
شائع 29 نومبر 2022 01:46pm

پاکستان کو ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی۔

وزارت خزانہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ فنڈز اسٹیٹ بینک کو جمع کروا دیے گئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہوں گے۔

Read Comments