ملک میں آج ڈالر کی قیمت کیا رہی؟

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 230.95 روپے ہے
شائع 29 نومبر 2022 04:57pm

پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر بغیر کمی یا اضافے کے بعد 223.95 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں صرف ایک پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 230.95 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ایک پیسہ مہنگا ہوکر امریکی ڈالر 223.95 روپے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کو ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے۔

Read Comments