حکومت کا مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا اور پیٹرول و ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے
شائع 30 نومبر 2022 09:35pm

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار جب کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 224.80 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235.30 روپے برقرار رہے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے کمی کی جارہی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 181 روپے ہو جائے گی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کمی کی جارہی ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 179 روپے ہو جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں بھی 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے، لہٰذا ٹیکس ریٹرن 15 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

Read Comments