Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2022 03:07pm

پاک فوج میں اہم تقرریاں اور تبادلے، ڈی جی آئی ایس پی آر تبدیل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل سعید کو کمانڈر 5 کور سے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) تعینات کیا گیا ہے.

لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار اب ڈی جی آئی ایس پی آر کے بجائے اب 5 کور کی کمانڈ سنبھالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو آرمی اسٹریٹجک فورس سینٹرل کا کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ثاقب کو کمانڈر لاجسٹک سپورٹ سے ہتا کر کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا وائس چیف آف جنرل اسٹاف (وی سی جی ایس اے) کے بجائے اب کی جانب سے کمانڈر لاجسٹک سپورٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل شہباز کو جی او 10 ڈویژن کا اے جی ایف سی جبکہ میجر جنرل احمد شریف کو ڈی جی ڈیسٹو سے ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کے نئے آرمی چیف بننے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور ہوچکی ہے۔ ان کی ریٹائرمنٹ 30 اپریل 2023 کو ہونے والی تھی۔

Read Comments