یورپ تنہا روس کے حملے کا سامنا نہیں کرسکتا، وزیراعظم فِن لینڈ

یورپ اپنی سلامتی کے لیے امریکا پرانحصار کر رہا ہے، سانامارین
شائع 03 دسمبر 2022 08:41am

فن لینڈ کی وزیراعظم سانا مارین نے اعتراف کیا ہے کہ یورپ تنہا روس کے حملے کا سامنا نہیں کرسکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں سانا مارین نے کہا کہ یورپ اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر انحصار کر رہا ہے، یوکرین پر روس کے حملے نے ظاہر کردیا کہ یورپ کی سیکیورٹی کمزور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کی پیداوار سمیت یورپ کو دفاعی صلاحتیوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم سانا مارین کا کہنا ہے کہ یورپ کو ٹیکنالوجی کے لیے چین پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

Read Comments