Aaj Logo

شائع 06 دسمبر 2022 09:33pm

وزیر خزانہ سے برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی سفیر کی ملاقاتیں

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنرنے ملاقات کی، برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ یو این ڈی پی کا نمائندہ وفد بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ پاکستان کی معاشی آؤٹ لک کے بارے میں وفد کو بتایا، پاکستان نے بیرونی ادائیگیوں کی ذمہ داریاں ادا کررہا ہے۔ پاکستان نے حال ہی 1 ارب ڈالر کی رقم بانڈز کی مد ادا کی ہے۔

وزیرخزانہ نے سیلاب کے بعد کی صورتحال کے بارے میں بھی وفد کو آگاہ کیا۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر کے کاموں پر 5 سے 7 سال کا عرصہ لگے گا، موجودہ حکومت کے پاس آمدن اور اخراجات کے حوالے سے جامع پروگرام موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے نادار طبقہ کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے، حکومت مالیاتی اورمعاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے برطانوی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب پاکستان میں امریکہ کے سفیرنے بھی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفیر نے سیلاب کے بحران سے پاکستان کو ہونے والے بڑے معاشی نقصانات کا اعتراف کیا۔

Read Comments