Aaj Logo

شائع 07 دسمبر 2022 06:00pm

آرمی چیف کی مزار قائد پر حاضری اور کراچی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزار قائد پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے مزار قائد پر حاضری کے بعد کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جنہیں فارمیشن کے آپریشنل، سکیورٹی اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کو فارمیشن کے خاص طور پر اندرون سندھ قدرتی آفات کے دوران سول انتظامیہ کی مدد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آرمی چیف نے آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور ملک میں حالیہ سیلاب کے دوران سندھ کے عوام تک پہنچنے کے عمل پر فوجیوں اور رینجرز کو سراہا۔

قبل ازیں، کراچی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Read Comments