Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آرمی چیف کی مزار قائد پر حاضری اور کراچی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

جنرل عاصم کو سکیورٹی اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر
شائع 07 دسمبر 2022 06:00pm
آرمی چیف کی مزار قائد پر حاضری۔ فوٹو — آئی ایس پی آر
آرمی چیف کی مزار قائد پر حاضری۔ فوٹو — آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزار قائد پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے مزار قائد پر حاضری کے بعد کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جنہیں فارمیشن کے آپریشنل، سکیورٹی اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کو فارمیشن کے خاص طور پر اندرون سندھ قدرتی آفات کے دوران سول انتظامیہ کی مدد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آرمی چیف نے آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور ملک میں حالیہ سیلاب کے دوران سندھ کے عوام تک پہنچنے کے عمل پر فوجیوں اور رینجرز کو سراہا۔

قبل ازیں، کراچی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

COAS

karachi

Army Chief General Asim Munir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div