Aaj Logo

شائع 07 دسمبر 2022 11:24pm

شادی اور طلاق کیسے ہوئی؟ ملائیکہ اروڑا کی درد بھری کہانی

ارباز خان کی سابقہ اہلیہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے شو میں شادی اور طلاق کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نے ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں اپنے شو ’موونگ ان ود ملائیکہ‘ میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ارباز سے ان کا رشتہ کیسے ختم ہوا اور انہوں نے ارباز کو طلاق کیوں دی؟ اداکارہ نے بتایا کہ ارباز سے صرف اس لیے شادی کی کیونکہ وہ اپنے گھر سے نکلنا چاہتی تھیں۔

ملائیکہ نے اقرار کیا کہ ’میں وہی ہوں جس نے ارباز خان کوشادی کی آفر کی، انہوں نے بتایا کہ یہ کوئی نہیں جانتا۔ ارباز نے مجھے پرپوز نہیں کیا۔ میں نے دراصل اس سے کہا تھا کہ ’میں شادی کرنا چاہتی ہوں‘۔ کیا آپ تیار ہیں؟‘ وہ (ارباز) پیار سے پلٹا اور مجھ سے کہا، ’آپ دن اور جگہ کا انتخاب کریں۔‘

بھارتی اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’میں اس وقت بہت چھوٹی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میں زندگی میں مختلف چیزیں چاہتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ دبنگ کی ریلیز تک ہمارے درمیان معاملات ٹھیک تھے لیکن اس کے بعد ہم بہت چڑچڑے ہو گئے اور الگ الگ ہونے لگے، ہم ہر بات بحث ہونے لگی جو ہماری زندگی کے لئے اچھا نہیں تھا۔

ملائکہ اروڑا نے 1998 میں اداکار ارباز خان سے شادی کی تھی ، جن سے ان کا ایک بیٹا ارہان ہے۔ جوڑے کی شادی کے 19 سال بعد 2017 میں طلاق ہوگئی۔

Read Comments