لاہور: رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ، 16 افراد زخمی

ٹریفک حادثے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی
شائع 09 دسمبر 2022 10:19am

لاہورکےعلاقے رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ 2 گاڑیوں میں تصادم کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Read Comments