Aaj Logo

شائع 09 دسمبر 2022 11:01am

پاکستان انفارمیشن کمیشن میں خالی عہدوں پرسیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کو نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن میں اہم عہدوں کی تعیناتی کی درخواست پرسیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

پاکستان انفارمیشن کمیشن میں اہم عہدوں کی تعیناتی کے لیے درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی۔

درخواست گزار کی جانب سے وکلا نے موقف اپنایا کہ چیف انفارمیشن کمشنر اور دو انفارمیشن کمشنرز کے عہدے خالی ہیں، تین اہم عہدوں کے خالی ہونے سے انفارمیشن کمیشن غیر فعال ہے۔

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو آفس سے ہدایات لینے کی ہدایت کی جبکہ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کردی۔

Read Comments