Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2022 08:46pm

کیا آپ جانتے ہیں جیمز بانڈ کے پشاوری چپل کی قیمت کیا ہے؟

پاکستان کی مشہور پشاوری چپل کی شہرت ہالی ووڈ تک پہنچ گئی، شہرہ آفاق جیمز بانڈ سیریز کے ہیرو ڈینیئل کریگ نے بھی پشاوری چپل پہن لی۔

برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ اپنی حالیہ فلم ’گلاس اونئن‘ میں ہلکے کریم رنگ کی پشاوری چپل کی ریپلیکا پہنے ہوئے نظر آئے انہوں نے اصلی پشاوری چپل پاکستان سے منگوانے کی بجائے اس کی ہسپانوی ریپلیکا کو ترجیح دی۔

انسٹاگرام کی اس پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ کی چپل کو شیٹیٹ سینڈل کا نام دیا گیا ہے اور یہ اسپین کے فیشن ڈیزائنرمونولو بلاہنک نے تیارکی ہے جس کی قیمت 180 ڈالرز یعنی 40 ہزار سے زائد پاکستانی روپے بنتی ہے ۔

2014 ء میں ایک برٹش ڈیزائنر پاؤل اسمتھ نے پاکستانی چپل جیسا ایک جوتا بغیر کسی پیشگی اطلاع کے متعارف کروایا تھا۔

ڈینیئل کریگ فلم ’گلاس اونئن‘ 23 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے۔

Read Comments