Aaj Logo

شائع 13 دسمبر 2022 10:12am

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر امریکی کرنسی کی قیمت میں 14 پیسے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 224روپے 50 پیسے پر آگیا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں25 پیسے اضافہ کے بعد ڈالر کی قیمت 224 روپے 64 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

Read Comments