Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2022 11:11am

کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی دوسری وکٹ 46 کے اسکور پر گر گئی

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 46 کے اسکور پرگرگئی، شان مسعود 30 رنزبنا کرآؤٹ ہوگئے جبکہ عبداللہ شفیق 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل، پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولروسیم جونیئر جبکہ انگلینڈ کے ریحان احمد کا ڈیبیو میچ ہے۔ انگلینڈ کو3 میچزکی سیریزمیں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اظہرعلی کوآخری ٹیسٹ میں موقع دیا ہے۔

Read Comments