گھرسے باہر چھوٹے بچوں کا ہاتھ پکڑنا کیوں ضروری، ویڈیو نے دل دہلا دیے
جب بھی ہم گھر سے باہر نکلتے ہیں تو اپنے ہمراہ چھوٹے بچوں کا ہاتھ لازمی پکڑتے ہیں لیکن بعض اوقات ذرا سی بھول چوک کسی بڑے نقصان کا سبب بن جاتی ہے۔
ٹوئٹر پر وائرل ایک ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ایک کم سن بچی کے ہمراہ سڑک پر چل رہی ہیں کہ اسی دوران بچی سڑک کے کنارے پرآجاتی ہے۔
گوسڑک کنارے موجود ’مین ہول‘ ڈھکن سے ڈھکا ہوا تھا لیکن یہ ڈھکن ٹھیک طریقے سے فکس نہیں کیا گیا تھا۔
اس دوران بچی اپنے قدم آگے بڑھاتی جاتی ہے اور اچانک مین ہول میں گرجاتی ہے، یہ منظر دیکھ ساتھ میں بچی کی ماں تیزی کے ساتھ آگے بڑھتی ہے اور بچی کو نکالنے کی بھرپور کوشش کرتی ہے۔
دل دہلا دینے والے منظر کو کیمروں کی آنکھوں نے قید کرلیا تھا، جبکہ سڑک پر چلتے ہوئے ایک راہ گیرخاتون بھی بچی کو نکالنے میں اس کی ماں کے پاس پہنچ گئی۔
آخرکاردونوں خواتین نے اپنی مدد آپ کے تحت موت کے منہ میں جانے والی بچی کو باحفاظت نکال کر جان بچا لی۔