ایلیٹ فورس کی وردیاں پہنے ڈاکو گھر کا صفایا کر گئے

ڈاکو زیورات، غیر ملکی کرنسی سمیت دیگرسامان لوٹ کر فرار
شائع 20 دسمبر 2022 09:33am

حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، ڈاکو زیورات، غیر ملکی کرنسی سمیت دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کے دوران ڈاکوؤں نے 32 تولے زیوارات، 15 گھڑیاں اور80سوٹ لوٹ لیے۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یر غمال بنا کر لو ٹ مار کی۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے ایلیٹ فورس کی وردیاں پہنی ہوئی تھی۔

Read Comments