Aaj Logo

شائع 21 دسمبر 2022 12:24pm

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا بجلی مہنگی کرنے کا مطالبہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کے صارفین پر مزید 65 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے بجلی کے نرخ میں اضافہ کیا جائے، جو موسم گرما میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ موخر کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال بجلی کے بلوں میں 55 ارب روپے صارفین سے وصولی پراتفاق کیا ہے، جبکہ بقایا 10 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔

آئی ایم ایف کا زور ہے کہ ایسے منصوبے لائے جائیں جن پر سبسڈی نہیں ہو اور حکومت غیر بجٹ شدہ سبسڈیز کے لیے مالی اعانت کے منصوبے پیش کرے۔

Read Comments