Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2022 04:56pm

ملک میں ڈالر بھی سونے کے نقش قدم پر چل پڑا

پاکستان میں بے قابو امریکی ڈالر کی قیمت میں آئے روز اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جعمرات کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 3 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 225 روپے 43 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 49 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 234 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 28 پیسے اضافے کے بعد 225 روپے 12 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments