Aaj Logo

شائع 22 دسمبر 2022 05:38pm

فی تولہ سونا مزید مہنگا، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کے قیمتوں میں روازنہ کی بنیاد پر اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 850 روپے مزید اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار 650 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 586 روپے اضافے سے ایک لاکھ 54 ہزار 878 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کی قدر 1815 ڈالرز ہوگئی ہے۔

Read Comments