وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، ٹیسٹ سیریز کے کامیاب انعقاد پر گفتگو

کرکٹ سیریز کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی ہے، بلاول
شائع 23 دسمبر 2022 12:24am

وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں پاک برطانیہ کرکٹ سیریز کے کامیاب انعقاد پر گفتگو کی جب کہ بلاول بھٹو نے جیمز کلیورلی کو برطانوی ٹیم کی جیت پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ کرکٹ سیریز کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی ہے، البتہ پاک برطانیہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔

Read Comments