پیرس میں نسل پرست حملہ آور نے اجتماع پر فائرنگ کردی، 3 ہلاک

کرد باشندوں کو نشانہ بنایا گیا
شائع 24 دسمبر 2022 06:19am

پیرس میں ایک نسل پرست انتہا پسند نے مردوں کے ایک ثقافتی اجتماع پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور گرمیوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تھا اور ماضی میں بھی بھی نسل پرستانہ حملے میں ملوث رہا ہے۔

فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد کو کرد ثقافتی مرکز پر جمع تھے۔ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے بعد کرد باشندوں نے احتجاج کیا جس پر ان کی پولیس سے جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کی۔

فرانسیسی صدر میخوں اور دیگر رہنماؤں نے حملے کی مذمت کی ہے۔

Read Comments