مرغی کے گوشت، انڈوں کی قیمت میں اضافہ

پریشان حال عوام ریلیف کی منتظر
شائع 28 دسمبر 2022 02:18pm

اسلام آباد میں آلو پیاز کے بعد مرغی کے گوشت اورانڈوں کی قیمت میں بھی ایک ہفتے میں 25 روپے تک کا اضافہ ہوگیا۔

ایک ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت 25 روپے فی کلو جبکہ انڈے 20 روپے سے زائد فی درجن اضافہ ہوا ہے۔

قیمتوں کو لیکر خریداروں سے تکرارکے باعث پریشان تاجروں کا کہنا ہے کہ قصور ہمارا نہیں لیکن گاہکوں کے ساتھ بحث معمول بن چکی ہے۔

Read Comments