Aaj Logo

شائع 29 دسمبر 2022 05:37pm

فوٹوشوٹ کے دوران دولہا نے دلہن کے لہنگے کا حشر نشر کر دیا

ویسے توآپ نے دوست احباب، عزیز و اقارب کی شادیوں پر بے شمار تصاویر لی ہوں گی، لیکن یہ ایک ایسا فوٹو شوٹ ثابت ہوا جو نو بیاہتا جوڑے کو زندگی بھر یاد رہنے والا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارت میں ہونے ایک شادی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوٹوشوٹ کے دوران دولہا اور دُلہن اسٹیج پر آپس میں الجھ کر گر پڑتے ہیں۔

رقص کرتے ہوئے دولہے کا پاؤں دُلہن کے لہنگے پر آجاتا ہے اور دونوں توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے اسٹیج پر گِر جاتے ہیں۔

ویسے شادی کے دوران اسٹیج پر گرنا یا اسی طرح کے شرمسا کرنے والے واقعات کا رونما ہونا کوئی نئی بات نہیں۔

لیکن یہ واقعات شادی کو یادگار ضرور بنا دیتے ہیں، جو شرکاء کے ساتھ ساتھ جوڑے کو بھی زندگی پھر یاد رہتے ہیں اور بعض اوقات انہیں معمولی جھگڑوں میں بطور ہتھیار بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

وائرل ہونے والے جوڑے کی ویڈیو نجی کمپنی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے، جسے اب تک 15 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھتے چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Read Comments