Aaj Logo

شائع 29 دسمبر 2022 06:06pm

نور مقدم قتل کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزمان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں ملزمان کی متفرق درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

نورمقدم کیس کی متفرق درخواست پرسماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کا امریکی پاسپورٹ ریکارڈ پرلائے جانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اگرامریکی شہری ہے توکیا اسے لاقانونیت کی اجازت دے دی جائے۔

عدالت نے مزید کہا کہ ملزم کسی بھی ملک کا شہری ہواس پرپاکستان کے قانون کا اطلاق ہوگا۔عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا، محفوظ شدہ فیصلہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سنایا جائے گا۔

Read Comments