Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

نور مقدم قتل کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزمان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

ملزم اگرامریکی شہری ہے توکیا اسے لاقانونیت کی اجازت دے دی جائے، عدالت
شائع 29 دسمبر 2022 06:06pm
اسلام آباد ہائیکورٹ (فوٹو:فائل)
اسلام آباد ہائیکورٹ (فوٹو:فائل)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں ملزمان کی متفرق درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

نورمقدم کیس کی متفرق درخواست پرسماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کا امریکی پاسپورٹ ریکارڈ پرلائے جانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اگرامریکی شہری ہے توکیا اسے لاقانونیت کی اجازت دے دی جائے۔

عدالت نے مزید کہا کہ ملزم کسی بھی ملک کا شہری ہواس پرپاکستان کے قانون کا اطلاق ہوگا۔ عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا، محفوظ شدہ فیصلہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سنایا جائے گا۔

Islamabad High Court

Zahir Jaffer

Noor Muqaddam

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div