اداکارہ ربیعہ چوہدری نے میوزک پروڈیوسر عمیر ڈار سے شادی کرلی
اداکارہ و ماڈل ربیعہ چوہدری نے معروف میوزک پروڈیوسر عمیر ڈار سے شادی کرلی۔
ربیعہ چوہدری ایک بہت ہی باصلاحیت اور خوبصورت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں، سال 2016 میں ربیعہ چوہدری نے معروف موسیقار میکال حسن سے شادی کی تھی لیکن دونوں نے اپنے تعلقات کو انتہائی نجی رکھا تھا تاہم دونوں کے درمیان بات نہ بن سکی اور وہ الگ ہوگئے۔
اب دسمبر 2022 میں اداکارہ نے عمیر ڈار کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا جو کہ ایک میوزک پروڈیوسر ہیں۔
اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ دلہا دلہن کو ایک بہترین تصویر مل گئی ہے جو اپنی خوشی سب کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے کافی ہے بلآخر اپنے نکاح کا اعلان کرنے کا موقع ملا، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اداکارہ کی پوسٹ پر ساتھ اداکار سنیتا مارشل، نتاشا بیگ، آمنہ الیاس، علی گل پیر، رابعہ بٹ اور ژالے سرحدی نے مبارکباد دی ۔
ربیعہ چوہدری کی مختصر فلم ’بینچ‘ نے ساؤتھ شور فلم فیسٹیول، نیویارک میں ایوارڈ جیتا تھا، اس مختصر فلم کی ہدایات عثمان مختار نے دی تھیں۔