Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2022 11:39am

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ انتقال کرگئیں

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی والدہ 99 برس کی عمرمیں انتقال کرگئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرمودی کی والدہ ہیرابین کافی عرصے سےعلیل تھیں، ان کی طبیعت گزشتہ رات بگڑی جس پرانہیں احمد آباد کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

دوران علاج ہی اسپتال ذرائع نے تصدیق کی کہ نریندر مودی کی والدہ آج صبح 3.30 بجے دنیا سے چل بسی ہیں۔

ہیرا بین مودی 18 جون 1923 کو مہسانہ، گجرات کے وڈ نگر میں پیدا ہوئیں تھیں، ان کے پانچ بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، جبکہ نریندرمودی کا تیسرے نمبر ہے۔

نریندرمودی کی والدہ گاندھی نگر کے قریب رائسان گاؤں میں ان کے چھوٹے بھائی پنکج مودی کے ساتھ رہتی تھیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں ہے۔

Read Comments