لکی مروت میں چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید

نماز جنازہ میں پولیس، پاک فوج اور سول افسران کی شرکت
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2023 12:07pm

لکی مروت میں دہشت گردوں نے رات گئے شہبازخیل چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکارکی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 1 پولیس اہلکارتحسین اللہ شہید جبکہ 1 حملہ آور بھی مارا گیا۔

مزید کہا کہ دہشت گردوں نے آر پی جی سیون راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت جدید ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی، جو سی ٹی ڈی بنوں اور لکی مروت پولیس کو دہشت گردی کے مقدمات مِیں مطلوب تھا۔

شہید پولیس اہلکار تحسین اللہ کی نماز جنازہ پولیس میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جہاں شہیدا اہلکار کو پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی جبکہ نماز جنازہ میں پولیس، پاک فوج اور سول افسران بھی شریک تھے۔

Read Comments