Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

لکی مروت میں چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید

نماز جنازہ میں پولیس، پاک فوج اور سول افسران کی شرکت
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2023 12:07pm
تحسین اللہ پولیس چوکی شہباز خیل پر حملے میں شہید ہوگئے تھے - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تحسین اللہ پولیس چوکی شہباز خیل پر حملے میں شہید ہوگئے تھے - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
شہید کو پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی  - تصویر/ نمائندہ آج نیوز

لکی مروت میں دہشت گردوں نے رات گئے شہبازخیل چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکارکی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 1 پولیس اہلکارتحسین اللہ شہید جبکہ 1 حملہ آور بھی مارا گیا۔

مزید کہا کہ دہشت گردوں نے آر پی جی سیون راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت جدید ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی، جو سی ٹی ڈی بنوں اور لکی مروت پولیس کو دہشت گردی کے مقدمات مِیں مطلوب تھا۔

شہید پولیس اہلکار تحسین اللہ کی نماز جنازہ پولیس میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جہاں شہیدا اہلکار کو پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی جبکہ نماز جنازہ میں پولیس، پاک فوج اور سول افسران بھی شریک تھے۔

Lakki Marwat

terror attacks

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div