بلوچستان کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

صوبے کے مختلف شہروں میں ہوا میں نمی کا تناسب کتنے فیصد ریکارڈ کیا گیا؟
شائع 01 جنوری 2023 11:25am

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 02، زیارت میں منفی 06 اور قلات میں منفی 07 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 11، پنجگور میں 04، دالبندین میں 03، نوکنڈی میں 02، خضدار اور لسبیلہ میں کم سے کم 06 اور بارکھان میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد، گوادر میں 65 فیصد، قلات میں 60 فیصد، تربت میں 55 فیصد، جیونی میں 67 فیصد، سبی میں 80 فیصد اور نوکنڈی میں 50 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments