عمران خان نے جو کوٹ پہنا میرے والدین نے تحفے میں دیا تھا، عینی خالد

گلوکارہ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی تصویر ٹوئیٹ کردی
اپ ڈیٹ 02 جنوری 2023 01:17pm

ماہیاگانے سے شہرت پانے والے گلوکارہ عینی خالد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران جو کوٹ پہن رکھا تھا وہ ان (عینی) کے والدین نے پی ٹی آئی چیئرمین کو تحفے میں دیا تھا۔

عمران خان نے اتوار کو صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی اور کہا کہ اسٹیبلشمنٹ میں تاحال جنرل باجوہ کا سیٹ اپ کام کر رہا ہے۔

عینی خالد نے اس ملاقات کے دوران لی گئی عمران خان کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔ انہوں نے عمران خان کی گفتگو پر تو کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم کہاکہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ عمران خان نے وہ کوٹ پہن رکھا ہے جو ان کے والدین نے تحفے میں دیا تھا۔ نئے سال کا یہ بہترین آغاز ہے۔

گلوکارہ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما جہانزیب خان کو کو بھی اس ٹوئیٹ میں ٹیگ کیا۔

جہانزیب خان نے جواب میں عینی سے کہا، ”کیا وہ یہی کوٹ تھا؟“ انہوں نے کوٹ کو خوبصورت قرار دیا۔

گلوکارہ عینی خالد پی ٹی ائی کی زبردست حامی ہیں جس کا اظہار سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر سے بھی ہوتا ہے۔ وہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں شرکت کرتی ہیں۔

Read Comments