Aaj Logo

شائع 02 جنوری 2023 03:58pm

درہ آدم خیل میں مسافر وین حادثے کا شکار،8 افراد جاں بحق، 4زخمی

درہ آدم خیل مین انڈس ہائی وے پرمسافر وین اور ڈمپرکے درمیان خطرناک تصادم میں خواتین، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

مین انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب حادثہ پیش آیا جبکہ ریسکیوکی ٹیم نے زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

حادثے میں لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال شینی کلے درہ آدم خیل منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ضلع کرک سے بتایا جاتا ہے۔

Read Comments