عالمی معیشت کا ایک تہائی حصہ کُساد بازاری کا شکار ہو سکتا ہے، آئی ایم ایف

سال 2023 میں عالمی معیشت کیلئے2.7 فیصد ترقی کا تخمینہ، آئی ایم ایف
شائع 04 جنوری 2023 11:26am

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ عالمی معیشت کا ایک تہائی حصہ اس سال کُساد بازاری کا شکار ہو سکتا ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ کُساد بازاری کے باعث سے زیادہ مشکل سال ہو سکتا ہے، آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک میں سال 2023 میں عالمی معیشت کے لیے2.7 فیصد ترقی کا تخمینہ لگایا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ یورپ میں جنگ اور چین میں کووڈ نائنٹین کی پالیسی کی بدانتظامی سست روی میں اہم شراکت دار ہیں، بحران سے نمٹنے کے لیے مناسب خوراک اور زرمبادلہ کے ذخائر اہمیت کے حامل ہیں۔

Read Comments